ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رام مندر کی تعمیر کی تاریخ بتانی پڑے گی:ادھوٹھاکرے

رام مندر کی تعمیر کی تاریخ بتانی پڑے گی:ادھوٹھاکرے

Sun, 25 Nov 2018 09:33:33    S.O. News Service

ایودھیا،25نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج ایودھیا پہنچ کر بی جے پی پر زبردست طریقے سے نشانہ لگایا اور کہا کہ اب رام مندر کی تعمیر کی تاریخ بتانی ہی ہوگی۔لکشمن قلعہ میدان میں جے شری رام کے نعروں کی گونج کے درمیان تقریر کرتے ہوئے ادھو نے کہا کہ مرکز سے لے کر اتر پردیش تک آپ کی بی جے پی حکومت ہے اور آپ رام مندر کے لئے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ رام مندر بنا سکتے ہیں اور آپ کو اسے جلد ہی کرنا چاہئے۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ مندر بنا سکتے ہیں اور میں اس کے لئے کوئی کریڈٹ نہیں چاہتا،اس کے لئے مکمل کریڈٹ لے لو، لیکن رام مندر کو جلد از جلد بناؤ۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آپ خودسوچئے کہ کتنے سال ہوگئے رام مندر کا انتظار کر تے کرتے۔آپ نے 26سال پہلے کہا کہ مندر وہاں تعمیر کی جائے گا لیکن کچھ نہیں ہوا،بھکت کئی سال سے اس کا انتظار کررہے ہیں۔شیو سینا سربراہ نے کہا کہ مندروہیں بنائیں گے لیکن تاریخ نہیں بتائیں گے،یہ اب نہیں چلے گا،آپ کومندر بنانے کی تاریخ بتانی ہی ہوگی۔


Share: